شوبز انڈسٹری سے افسوسناک خبر سامنے آئی ہے جہاں اسٹیج اور ٹیلیویژن کی معروف اداکارہ مہک نور گھر پر حادثے کا شکار ہوگئیں۔
مہک نور پاؤں پھسلنے کے باعث گر گئیں، جس کے نتیجے میں ان کا ہاتھ کھڑکی کا کانچ لگ گیا اور گہرا زخم آیا۔ اس کے علاوہ، زخمی ہونے کے باعث وہ زمین پر گریں اور ان کی آنکھ پر بھی زخم لگا ہے۔اہل خانہ کی جانب سے ان کے لیے دعائے صحت کی اپیل کی گئی ہے۔ مہک نور نے کراچی کے متعدد اسٹیج ڈراموں میں شکیل صدیقی، روف لالہ، اور پرویز صدیقی کے ساتھ کام کیا ہے۔ انہوں نے بطور کمپیئر بھی شہر کی اہم تقریبات میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔یہ حادثہ ان کے مداحوں اور ساتھیوں کے لیے افسوسناک خبر ہے، اور ان کے جلد صحت یابی کی دعا کی جا رہی ہے۔