بھارتی اداکارہ نصرت بھروچا بالی میں حادثے کا شکار، اسپتال میں زیر علاج

بھارتی اداکارہ نصرت بھروچا بالی میں حادثے کا شکار، اسپتال میں زیر علاج

بھارتی اداکارہ نصرت بھروچا انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں ایک حادثے کے باعث زخمی ہوگئیں، جہاں وہ کام کے سلسلے میں مقیم تھیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نصرت بھروچا حادثے کے بعد بالی کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ تاہم حادثے کی نوعیت اور اداکارہ کو آنے والے زخموں سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔رپورٹس کے مطابق نصرت بھروچا کی صحت کے حوالے سے بھی فی الحال کوئی تفصیلی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں، تاہم علاج کے باعث اداکارہ کا بالی میں قیام مزید چند روز تک بڑھ گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نصرت بھروچا اداکار ٹائیگر شروف کی آنے والی فلم کی کاسٹ کا حصہ ہیں، جس میں دونوں اداکار پہلی مرتبہ ایک ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے۔