پاکستان آئی ایم ایف کیساتھ پروگرام میں ہے، فروری میں تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت ہوگی
تنخواہ دار طبقے کے ٹیکس فارم کو سادہ رکھنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں:قائمہ کمیٹی اجلاس میں گفتگو
اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے تنخواہ دار طبقے کے ٹیکس فارم کو سادہ رکھنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اس موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان اس وقت آئی ایم ایف کے ساتھ درمیانی مدت کے پروگرام میں ہے۔ فروری میں تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگلے مالی سال میں پالیسی کو ایف بی آر سے الگ کر دیں گے، تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے کیلئے اقدامات کریں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ 60 سے 70 فیصد افراد پر سپر ٹیکس عائد نہیں۔ انہوں نے کہا تنخواہ دار طبقے کے ٹیکس فارم کو سادہ رکھنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ وزیر خزانہ کے مطابق سرمایہ کاروں کو دس، دس سال کا ایک روڈ میپ دیں گے۔ کپیسٹی بلڈنگ اس لیے کر رہے ہیں کیونکہ یہ پہلے نہیں تھی، ہمارے 60 سے 70 فیصد تنخواہ دار طبقے پر صرف ٹیکس عائد ہوتا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ 60 سے 70 فیصد تنخواہ دار طبقے کا سپر ٹیکس سے کوئی تعلق نہیں۔