جاز کیشن ایپ کے ذریعے 5 ہزار سے انوسٹمنٹ کی جا سکتی ہے: پورٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب
کراچی(آئی این پی )وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات دینے کیلئے پرعزم ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔انہوں نے یہ یہ بات انویسٹ پاک پورٹل کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ انویسٹ پاک پورٹل کے افتتاح پر گورنر سٹیٹ بینک کو مبارکباد دیتا ہوں، انویسٹ پارک پورٹل سرمایہ کاری کے نئے دور کا آغاز ہے۔ جاز کیشن ایپ کے ذریعے 5 ہزار روپے سے انوسٹمنٹ کی جا سکتی ہے، انفرادی طور پر کی جانے والی یہ انوسٹمنٹ فائدہ مند ہوگی، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی سرمایہ کاری کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا، نوجوان خصوصا جین زی کو سرمایہ کاری کی جانب راغب کرنے کی کوشش کی ہے