پاکپتن (خصوصی رپورٹ) آلو کی گرتی ہوئی قیمتوں سے کسانوں کا معاشی استحصال ہو رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار نامور کاشتکار چودھری صدیق ، چودھری ٹیپو ، پیرسعید احمد ، سردار بشارت ڈوگر ،چودھری خرم واحد نے کسانوں کی ہنگامی میٹنگ میں کیا۔ کسانوں کی کثیر تعداد موجود تھی انکا کہنا تھا کہ اعلیٰ حکام فی الفور نوٹس لیں اور آلوکی ایکسپورٹ کھولیں تاکہ کسان خسارے سے بچ سکیں اور ملکی معیشت مضبوط ہو۔