جہلم ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کیتھ لیب پراجیکٹ کا افتتاح ‘جہلم کے عوام کو دل کے علاج کیلئے دوسرے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا
اللہ تعالیٰ نے عوام کی خدمت کا موقع دیا جب کوئی گھر بنتا ہے تو دلی خوشی ہوتی ہے،اپنی چھت،اپنا گھر کی افادیت اور انفرادیت کو عالمی سطح پر سراہا جارہا ہے:وزیراعلی
مریم نوا زاہدہ بی بی کو نئے گھر کی مبارکباد دینے پہنچ گئیں‘وزیراعلی کو ساگ ‘ آلو کی بھجیا اور دیسی آٹے کی روٹی پیش کی گئی‘ کھانا کھانے کے بعد تعریف
لاہور(زیڈ این این)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے جہلم ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کیتھ لیب پراجیکٹ کا افتتاح کردیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ڈی ایچ کیو جہلم کیتھ لیب میں وارڈ،سیمی موڈ یلر،آپریشن تھیٹر اور دیگر شعبوں کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کیتھ لیب کے سٹور میں ادویات اور انجکشن وغیر ہ کامعیار اور ایکسپائری چیک کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کنسول روم سے لائیو انجیوگرافی کا مشاہدہ کیا اور کیتھ لیب میں انجیوپلاسٹی کے بعد رو بہ صحت مریضوں کی عیادت کی۔، دبئی کے ڈرائیور شہزاد نوید نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دل کی تکلیف ہونے پر دبئی سے مفت علاج کیلئے پاکستان آیا۔ کئی سال بعد آیاتوپاکستان پہلے جیسا نہیں لگ رہا بہت بہتر ہے۔ فیصل آباد میں ایک ہفتے بعد کاٹائم ملا، بہن کے کہنے پر جہلم آیا، فوری طور انجیو پلاسٹی کر دی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کے ہر ہسپتال میں انجیو پلاسٹی کیلئے 24گھنٹے سے زیادہ ٹائم نہ دینے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ جہلم کے عوام کو دل کے علاج کے لیے اب دوسرے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔وزیراعلیٰ مریم نواز جہلم میں زاہدہ بی بی کو نئے گھر کی مبارکباد دینے پہنچ گئیں۔ جہلم کے علاقے نیو آبادی اسلام پورہ کی زاہدہ بی بی نے اپنی چھت،اپنا گھر سکیم لون سے چارمرلہ مکان بنایا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے زاہد ہ بی بی اور ان کی فیملی کے ساتھ ملکر گھرکا باقاعدہ افتتاح کیا اور فیملی سے ملاقات کی۔۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو ساگ اور آلو کی بھجیا پیش کی گئی تو رغبت سے کھانا کھایاور تعریف کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دیسی آٹے کی خستہ روٹی بھی پسند کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے عوام کی خدمت کا موقع دیا جب کوئی گھر بنتا ہے تو دلی خوشی ہوتی ہے۔ اپنی چھت،اپنا گھر پنجاب ہی نہیں پاکستان کا سب سے بڑا لوکاسٹ ہاؤسنگ پراجیکٹ ہے۔اپنی چھت،اپنا گھر کی افادیت اور انفرادیت کو عالمی سطح پر بھی سراہا جارہا ہے۔