آلو کی مارکیٹ کَریش کر گئی،کسانوں کا بر آمد کا مطالبہ

پاکپتن(خصوصی رپورٹ)پنجاب میں آلو کی مارکیٹ کَریش کر گئی، آلو کی برآمد نہ ہونے کے باعث کسانوں کو فصل میں بڑے نقصان کا سامنا ہے ،پنجاب میں آلو کی ریکارڈ پیداوار مگر منڈیوں میں قیمتیں ایسی گِریں کہ کسانوں کے اَخراجات بھی پورے نہ ہوئے آلو کی برآمد نہ ہونے سے کسانوں کی امیدوں پر پانی پھر گیا۔پنجاب صدر کسان اتحاد چودھری رضوان اقبال کہتے ہیں حکومت اگر اب بھی نہ جاگی، تو پنجاب میں اگلی فصل شاید کوئی کاشت کرنے والا ہی نہ ہو۔کسانوں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے آلو کی برآمد کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات نہ کئے تو احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوں گے۔