لاہور(خصوصی رپورٹ)سکولوں کے لیے نان سیلری بجٹ جاری کردیا گیا۔ پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کے لیے نان سیلری بجٹ کی مد میں 4 ارب 8 کروڑ سے زائد کے فنڈز جاری کیے گئے۔ لاہور ایجوکیشن اتھارٹی کے لیے 13 کروڑ 44 لاکھ سے زائد کے فنڈز جاری کیے گئے۔ فیصل آباد ایجوکیشن اتھارٹی کے لیے سب سے زیادہ 22 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیے۔محکمہ خزانہ نے سکول ایجوکیشن کے اکا ئونٹ میں فنڈز ٹرانسفر کردیے ،اب سکول ایجوکیشن سے ایجوکیشن اتھارٹیز کے لیے فنڈز جاری ہونگے۔