لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس نے رواں سال پولیس ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کی فلاح و بہبود کے لیے ایک ارب 8 کروڑ روپے سے زائد رقم مختلف ویلفیئر مدات میں خرچ کی ہے۔پولیس ملازمین کے بچوں کو تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے ایجوکیشنل سکالرشپس کی مد میں 33 کروڑ 92 لاکھ روپے سے زائد جاری کیے گئے، علاج معالجے میں معاونت کے لیے 15 کروڑ 78 لاکھ ، ریٹائرمنٹ گرانٹس کی مد میں 15 کروڑ 98 لاکھ ، جبکہ گزارا الا ئونس کی مد میں پولیس ملازمین کے اہلِ خانہ کو 8 کروڑ 92 لاکھ کے فنڈز فراہم کیے گئے۔