92 کروڑ روپے کا اجرا، لاہور کو 2کروڑ 30 لاکھ 46 ہزار روپے ملے
لاہور ( خصوصی رپورٹ) محکمہ خزانہ نے سکولوں کے نان سیلری بجٹ کی چوتھی قسط جاری کر دی۔پنجاب کے تمام سکولوں کو 92کروڑ روپے نان سیلری بجٹ کی مد میں جاری کئے گئے ہیں۔ سکولوں کو بجلی بلز، تعمیر و مرمت اور پرائیویٹ ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے یہ بجٹ جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ خزانہ نے لاہور شہر کے تمام سکولوں کو بھی یہ بجٹ جاری کردیا ہے۔ سکولوں میں روز مرہ کے معاملات چلانے کیلئے نان سیلری بجٹ جاری کیا جاتا ہے۔ محکمہ خزانہ نے اس حوالے سے بجٹ محکمہ تعلیم کے اکا ئونٹ میں آن لائن کر دیا۔لاہور کے لئے2کروڑ 30 لاکھ 46 ہزار سے زائد کے فنڈز جاری کئے گئے۔