متعلقہ بینک برانچز مقررہ حد کے اندر ادائیگی شیڈول کے مطابق فنڈز جاری کریں گی
لاہور (خصوصی رپورٹ)پنجاب حکومت نے 36 اضلاع میں سرکاری سکولوں کو نان سیلری بجٹ کی مد میں 4 ارب 8 کروڑ 87 لاکھ 50 ہزار روپے جاری کر دیئے۔ فنڈز پرائمری، ایلیمنٹری اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں نان سیلری اخراجات اور نیشنل سکول بجٹ کے استعمال کیلئے فراہم کیے گئے ہیں۔محکمہ سکول ایجوکیشن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مالی سال 2026-27 کے دوران ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے سی ای اوز کو فنڈز کے استعمال کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ فیصل آباد کیلئے 22 کروڑ 59 لاکھ 72 ہزار، راولپنڈی کیلئے 14 کروڑ 20 لاکھ 87 ہزار، رحیم یار خان کیلئے 21 کروڑ 29 لاکھ 56 ہزار، لاہور کیلئے 16 کروڑ 17 لاکھ 84 ہزار، بہاولنگر کیلئے 16 کروڑ 71 لاکھ 28 ہزار ، بہاولپور کیلئے 14 کروڑ 4 لاکھ 80 ہزار ، سیالکوٹ کیلئے 13 کروڑ 80 لاکھ 10 ہزار، جھنگ کیلئے 13 کروڑ 44 لاکھ 50 ہزار، لیہ کیلئے 13 کروڑ 72 لاکھ 84 ہزار، گوجرانوالہ کیلئے 12 کروڑ 91 لاکھ 67 ہزار، گجرات کیلئے 12 کروڑ 5 لاکھ 2 ہزار ،قصور کیلئے 11 کروڑ 66 لاکھ 88 ہزار ،ملتان کیلئے 14 کروڑ 39 لاکھ 37 ہزار، مظفرگڑھ کیلئے 14 کروڑ 55 لاکھ 88 ہزار، سرگودھا کیلئے 13 کروڑ 59 لاکھ 98 ہزار، خانیوال کیلئے 13 کروڑ 14 لاکھ 44 ہزار اور وہاڑی کیلئے 12 کروڑ 45 لاکھ 68 ہزار مختص کیے گئے ہیں۔ نیشنل بینک کی متعلقہبرانچز مقررہ حد کے اندر چیک وصولی اور ادائیگی شیڈول کے مطابق فنڈز جاری کریں گی جبکہ اخراجات مالی نظم و ضبط اور مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت کیے جائینگے۔