سکولوں کو 3 ماہ بعد بھی نان سیلری بجٹ جاری نہ ہوسکا

لاہور(خصوصی رپورٹ)تین ماہ گزر گئے فنڈز کا اجرا نہ ہوا ہے۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکولوں کو نان سیلری بجٹ جاری نہ کیا۔پنجاب کے 38 ہزار سکول فنڈز سے محروم ہیں۔سکولوں کو روزمرہ کے اخراجات پورے کرنے کے لیے نان سیلری بجٹ جاری ہوتا ہے۔نئے مالی سال سے اب تک سکولوں کو پہلی قسط ہی جاری نہ ہوئی۔مالی سال میں سکولوں کو 4 اقساط جاری ہوتی ہیں۔لاہور کے سکولوں کو پہلی قسط میں پندرہ کروڑ جاری ہونا ہیں۔فنڈز نہ ہونے سے سکول سربراہان کو مشکلات کا سامنا ہے۔