چور گینگ کے 5 ارکان گرفتار،83 لاکھ کا مسروقہ مال بر آمد

اوکاڑہ(خصوصی رپورٹ)پولیس نے چور گینگ کے 5 ارکان گرفتار کرکے83 لاکھ کا مسروقہ مال بر آمد کرلیا۔تھانہ سٹی دیپالپور نے کارروائی میں چور گینگ کا سرغنہ سلیم عرف سلیمی کو 4 ساتھیوں سمیت قابوکر لیا ،گینگ 33 مقدمات میں ملوث نکلا،2 لاکھ نقدی، ایک ٹرک9 موٹر سائیکلیں4 پسٹل 30 بور اور ایک رپیٹر بر آمد کرلئے گئے۔