اوکاڑہ(خصوصی رپورٹ) اوکاڑہ سے چور گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتارکرکے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کرلیا گیا۔ پولیس ترجمان عرفان سندھو کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ڈھلیانہ نوید نذیر نے نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے شوکی چور گینگ کے سرغنہ شوکت عرف شوکی اور سجاد عرف چوگا کے قبضے سے7 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمدکیا،جس میں نقد رقم اور 2 موٹر سائیکل شامل ہیں۔ملزموں کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ دوران تفتیش ملزموں نے درجنوں چوری کی وارداتوں کا انکشاف کیا،مزید تفتیش جاری ہے۔