چیچہ وطنی:ڈکیت گینگ گرفتار، 23 لاکھ کا مال مسروقہ، ناجائز اسلحہ بر آمد

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)چیچہ وطنی میں پولیس کی بڑی کارروائی، آدتہ عرف ذیشان گینگ کے سرغنہ سمیت 4 ارکان گرفتارکرکے 23 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ بر آمدکرلیا۔ پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے آدتہ عرف ذیشان گینگ کے سرغنہ آدتہ عرف ذیشان اور اس کے 3 ساتھیوں نعمان، عرفان اور وسیم کو گرفتار کر کے قبضہ سے 23 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ اور 4 پسٹل 30 بور بر آمد کیے۔ بر آمد مال مسروقہ میں 9 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 6 موٹر سائیکل، 2 لاکھ روپے سے زائد نقدی، 12 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سونا اور 1 سائیکل شامل ہے۔ ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے پولیس ٹیم کو کامیاب کاروائی پر شاباش۔