اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ) اوکاڑہ سے چور گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتارکرکے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کرلی۔ پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ راوی کے ایس ایچ او کی سربراہی میں پولیس نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے چور گینگ کے سرغنہ علی حیدر اور ساتھی علی شان کو پکڑ کر 5لاکھ 70 ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد جس میں 2 موٹر سائیکلیں، 3 مویشی اور نقدی شامل ہے۔ ملزمان سے اسلحہ بھی برآمدہوا۔ ملزموں نے تھانہ راوی کی حدود میں چوری کی درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا۔