ملزمان مختلف مارکیٹس اور تفریحی مقامات پر شہریوں کی ریکی کرتے تھے
شاہدرہ و مناواں سے چوری 2 موٹر سائیکل اور2 پستول برآمد کر لئے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایچ او غالب مارکیٹ فیصل ندیم نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی موٹر سائیکل چور گروپ کو مال مسروقہ سمیت گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ملزمان کو خفیہ اطلاع پر نرسری پارک مین مارکیٹ سے حراست میں لیا گیا، ملزمان مختلف مارکیٹس اور تفریحی مقامات پر شہریوں کی ریکی کرتے تھے ملزمان موقع پاکر موٹر سائیکل چورا کر فرار ہوجاتے تھے ملزمان سے شاہدرہ و مناواں سے چوری ہونے والی 2 موٹر سائیکل اور2 پستول برآمد کر لئے ایس پی اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق ملزمان سعید اور احمد کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں