گھوسٹ انرولمنٹ ختم، سکولوں میں اساتذہ کی کمی دور:وزیر تعلیم

 کریکولم ریفارمز اور امتحانی نظام میں اصلاحات متعارف کروائی گئیں:سکندر حیات
 لاہور(خصوصی رپورٹ)وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے سال 2025ء￿  میں محکمہ تعلیم کی مجموعی کارکردگی سے متعلق تفصیلات جاری کیں اور کہا کہ گزشتہ سال کی طرح یہ سال بھی تعلیم کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کا سال رہا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے صرف دعوے نہیں کیے بلکہ اصلاحات پر عملدر آمد کر کے نتائج بھی سامنے لائے۔وزیر تعلیم کے مطابق محکمہ تعلیم میں 2 ملین گھوسٹ انرولمنٹ کا خاتمہ کیا گیا جبکہ 26 ہزار اساتذہ کی ریشنلائزیشن کے ذریعے سکولوں میں اساتذہ کی کمی م ئوثر انداز میں دور کی گئی۔ کریکولم ریفارمز اور امتحانی نظام میں اصلاحات متعارف کروائی گئیں اور تعلیمی بورڈز کو ای مارکنگ سسٹم پر منتقل کیا گیا، جس سے شفافیت میں اضافہ ہوا۔ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن پر خصوصی توجہ دی گئی اور صوبے بھر کے 10 ہزار سکولوں میں ای سی ای رومز قائم کیے گئے۔ روزانہ 11 لاکھ طلبہ و طالبات کو نیوٹریشن پروگرام کے تحت غذائیت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ بچوں کی صحت اور حاضری میں بہتری  آئے۔ سکولوں میں بنیادی سہولیات کی کمی دور کرنے کے لیے 268 سکولوں کو اپ گریڈ کیا گیا جبکہ اساتذہ کی ہراسمنٹ کے 37 کیسز پر بھی فیصلے کیے گئے۔نجی تعلیمی اداروں کے طلبہ کو 10 ہزار لیپ ٹاپ فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے تاکہ جدید تعلیم تک یکساں رسائی ممکن ہو سکے۔ 450 کالجز میں میرٹ کی بنیاد پر پرنسپلز تعینات کیے گئے جبکہ 29 یونیورسٹیوں میں مستقل وائس چانسلرز کی تقرری عمل میں لائی گئی۔ تمام ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں میں سٹیم کلبز قائم ہو گئے ہیں اور سٹیم لیبز کی تعمیر کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔وزیر تعلیم نے کہا کہ ہمارے اقدامات خود بولتے ہیں اور  آئندہ سال بھی تعلیم کے میدان میں ریکارڈ ترقیاتی اور اصلاحاتی کام جاری رکھے جائیں گے