سندھ میں محکمہ تعلیم کے دس ہزار سے زائد گھوسٹ ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ

کراچی (آئی این پی) سندھ حکومت نے محکمہ اسکول ایجوکیشن کے ڈیوٹی چور دس ہزار سے زائد ملازمین کوگھوسٹ قرار دیکر ملازمت سے نکالنیکا فیصلہ کرلیا۔ ابتدائی طور پر حیدرآباد ڈویژن کے دو سوسے زائد ملازمین کو اشتہاری گھوسٹ قرار دیکر ملازمت سے فارغ کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق پانچ ڈویژنوں میں بھی ہزاروں کی تعداد میں گھوسٹ ملازمین پائے گئے، گھوسٹ ملازمین میں نائب قاصد، چوکیدار، مالی، لیب اٹینڈنٹ، پرائمری اسکول ٹیچرز اور جونیئر ایلیمینٹری اسکول ٹیچرز شامل ہیں۔