محکمہ تعلیم سندھ میں 5ہزار گھوسٹ اساتذہ کا انکشاف: نوکری سے نکالنے کافیصلہ

بڑی تعداد میں ملازمین گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کررہے ہیں،وزیرتعلیم نے کارروائی کی منظوری دے دی، سیکرٹری تعلیم نے گھوسٹ ملازمین کو طلب کرلیا
کراچی(آئی این پی)محکمہ تعلیم سندھ میں 5ہزار ملازمین کو نوکری سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا گیا، بڑی تعداد میں ملازمین گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کررہے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ میں 5ہزار گھوسٹ اساتذہ کا انکشاف سامنے آیا ، جس کے بعد محکمہ تعلیم نے گھوسٹ ملازمین کو نوکری سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیرتعلیم سندھ نے گھوسٹ ملازمین کیخلاف کارروائی کی منظوری دے دی اور سیکرٹری تعلیم سندھ نے گھوسٹ ملازمین کو طلب کرلیا ہے۔محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں اساتذہ گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کررہے تھے تاہم ویٹنگ لسٹ میں موجود میرٹ ٹیسٹ پاس امیدواروں کو بھرتی کیا جائے گا۔