لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب ایجوکیشن فا ئونڈیشن نے آ ئوٹ سورس سکولوں میں کم تعلیم یافتہ اساتذہ کی تعیناتیوں کا نوٹس لے لیا،پنجاب ایجوکیشن فا ئونڈیشن نے سکولوں میں اساتذہ کی بھرتی کا کم سے کم معیار طے کردیا۔اب آوٹ سورس سکولوں میں کم سے کم 14 سالہ تعلیم یافتہ اساتذہ کو ہی رکھا جاسکے گا۔اساتذہ کی ریکروٹمنٹ کیلئے کم سے کم تعلیمی قابلیت بی اے یا بی ایس ای مقرر کردی گئی۔احکامات پر عملدر آمد نہ کرنے والے لائسینسز کیخلاف محکمانہ کاروائی کیجائیگی،تاحال پانچ ہزار آٹھ سو انہتر سکول آوٹ سورس کیے جاچکے ہیں۔