سکول سربراہان سے گذشتہ پانچ سالوں کے داخلوں کا ریکارڈ مانگ لیا گیا
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اعظم کلاتھ مارکیٹ میں صرف 119 بچیاں زیر تعلیم ہیں
لاہور(آئی این پی )لاہور کے ہائی سکولوں میں بچوں کی انرولمنٹ میں خاطر خواہ کمی کے انکشاف کے بعدمذکورہ سکول سربراہان سے پانچ سالوں کے داخلوں کا ریکارڈ مانگ لیا گیا ۔میڈیارپورٹ کے مطابق لاہور کے ہائی سکولوں میں بچوں کی انرولمنٹ میں خاطر خواہ کمی کا انکشاف ہے ،گورنمنٹ پاکستان ماڈل ہائی سکول رحمان پورہ میں صرف 98 اورگورنمنٹ گرلز ہائی سکول اعظم کلاتھ مارکیٹ میں صرف 119 بچیاں زیر تعلیم ہیں۔گورنمنٹ ہائی سکول سینٹ فرانسسز نیو انار کلی میں 121 ،گورنمنٹ ہائی سکول بسیسن میں 134،گورنمنٹ ہائی سکول باٹا پور میں145،گورنمنٹ ہائی سکول ریلوے پکے کوارٹر مغلپورہ اور جی او آر ون میں صرف 173 بچے داخل ہیں۔ گورنمنٹ ہائی سکول ہربنس پورہ میں صرف 205 ،گورنمنٹ ہائی سکول رنگ محل میں 212 ،گورنمنٹ ایف ڈی ماڈل بوائز ہائی سکول گارڈن ٹاون میں 235 اورگورنمنٹ ہائی سکول بنگالی ڈیری فارم میں صرف 237 بچے داخل ہیں۔مذکورہ سکول سربراہان سے گذشتہ پانچ سالوں کے داخلوں کا ریکارڈ مانگ لیا گیا ہے اور 100 سے کم تعدادوالے سکولوں کو آئوٹ سورس کردیا جائے گا۔