مزدوروں کو کم از کم اجرت کی ادائیگی یقینی بنانے کے اقدامات شروع کردیے
کمیٹیاں اور نئے لیبر لاز مزدوروں کے تحفظ کے لیے قائم کیے جائیں گے: منشا اللہ
لاہور( خصوصی رپورٹ) صوبائی وزیر لیبر و انسانی وسائل محمد منشا اللہ بٹ سے بھٹہ مزدور رہنما ئوں کی ملاقات ہوئی، جس میں لیبر پارلیمانی سیکریٹری نواب صاحبزادہ محمد غزین عباسی، مسلم لیگ لیبر ونگ کے رہنما سید مشتاق اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مختلف بھٹوں کے نزدیکی سکولوں کے اساتذہ اور بچے بھی شریک ہوئے۔صوبائی وزیر نے بھٹہ مزدوروں کے لیے کم از کم اجرت کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی مہم کا اعلان کیا اور کہا کہ جو بھٹہ مالک مزدوروں کو مکمل اجرت نہیں دے گا، اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزدوروں کے تحفظ کے لیے نئے لیبر قوانین بنانے اور مسائل کے حل کے لیے ضلعی سطح پر کمیٹیاں قائم کرنے کے اقدامات کا بھی ذکر کیا۔ملاقات کے اختتام پر صوبائی وزیر نے لیبر رہنما ئوں، بچوں اور اساتذہ کے ساتھ کرسمس کا کیک کاٹا اور خوشگوار ماحول میں گفتگو کی، جس سے مزدور کمیونٹی اور متعلقہ افراد میں اعتماد اور اطمینان پیدا ہوا