مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے پرعزم ہیں،موسمیاتی تبدیلی سے مسائل کے حل کیلئے بین الاقومی مالیاتی اداروں کی خصوصی مالی معاونت درکار ہوگی:وزیراعظم

چین  قابل اعتماد دوست اور سٹریٹجک شراکت دار   مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں شہبازشریف
پاکستان سپیس ٹیکنالوجی شعبے کو انتہائی اہمیت دے رہا ہے‘  پاکستان انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے ساتھ مل کر مزدوروں اور کارکنوں کے حقوق کیلئے کام کر رہا ہے:سپیس ٹیکنالوجی کمپنی اورنٹرنیشنل ٹریڈ یونین کنفیڈریشن  کے وفد سے ملاقات
وفاقی حکومت آزاد کشمیر کے عوام کو سہولیات پہنچانے کے لئے بھر پور تعاون کرتی رہے گی ، آزاد کشمیر کے لئے فنڈز کے اجراء میں کوئی رکاوٹ نہیں،جلد دانش سکولوں کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا :وفد سے گفتگو

اسلام آباد (آئی ا ین پی)  وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے  چین کے ساتھ اسپیس ٹیکنالوجی، اسپیس سیٹلائٹ، ٹیلی کمیونیکیشن اور سیٹلائٹ انٹرنیٹ سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں‘ پاکستان اسپیس ٹیکنالوجی شعبے کو انتہائی اہمیت دے رہا ہے، چین ہمارا انتہائی قابل اعتماد دوست اور اسٹریٹجک شراکت دار ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین سے تعلق رکھنے والی اسپیس ٹیکنالوجی کمپنی گلیکسی اسپیس کے وفد نے چیئرمین گلیکسی اسپیس زو منگ کی قیادت میں ملاقات کی۔اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اسپیس ٹیکنالوجی شعبے کو انتہائی اہمیت دے رہا ہے، چین ہمارا انتہائی قابل اعتماد دوست اور اسٹریٹجک شراکت دار ہے۔گلیکسی اسپیس کے وفد نے پاکستان کی اسپیس ٹیکنالوجی انڈسٹری میں سرمایہ کاری اور پاکستانی اسپیس ٹیکنالوجی کے اداروں اور نجی ٹیلی کام کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کے حوالے سے گہری دلچسپی کا اظہار کیا‘دریں اثناء  شہباز شریف نے کہا ہے  مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف سے انٹرنیشنل ٹریڈ یونین کنفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران مزدوروں کے حقوق اور فلاح و بہبود سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شہباز شریف نے پاکستان میں جمہوری اقدار کی تعریف کرتے ہوئے ملک میں مزدوروں اور کارکنوں کی بہتری کیلئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا۔انہوں نے انٹرنیشنل ٹریڈ یونین کنفیڈریشن کی عالمی سطح پر افرادی قوت کے حقوق کیلئے کوششیں کی بھی تعریف کی اور کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے مسائل کے حل کیلئے پاکستان اور اس جیسے دیگر ممالک کو بین الاقومی مالیاتی اداروں کی خصوصی مالی معاونت درکار ہوگی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے ساتھ مل کر پاکستان میں مزدوروں اور کارکنوں کی حقوق کیلئے کام کر رہا ہے‘علاوہ ازیں شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی ،صحت اور تعلیم کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت آزاد کشمیر کے عوام کو سہولیات پہنچانے کے لئے بھر پور تعاون کرتی رہے گی ، آزاد کشمیر کے لئے فنڈز کے اجراء میں کوئی رکاوٹ نہیں،بھمبر کے بعد کوٹلی اور دیگر اضلاع میںبھی جلد دانش سکولوں کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا تاکہ غریبوں کے بچے بھی معیاری تعلیم حاصل کر سکیں،وزیر اعظم نے اوورسیزپاکستانیز کنونشن کو کامیاب کرانے پر مسلم لیگ(ن) برطانیہ کے صدر چوہدری عبد الرحمان اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کیا،  وزیر اعظم آفس میں وزیر اعظم شہباز شریف سے مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر کی سربراہی میںچوہدری طارق فاروق اور مسلم لیگ(ن) برطانیہ کے صدر چوہدری عبد الرحمان پر مشتمل وفد نے ملاقات کی جس میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال، خطے میں تعمیر و ترقی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،شاہ غلام قادر نے وزیر اعظم شہباز شریف کو آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بریفنگ دی