پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوا پولیس نے صوبائی حکومت سے خصوصی الائو نس مانگ لیا، اس سلسلے میں وزیراعلی خیبرپختونخوا کو سمری ارسال کردی گئی ۔سمری کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر فرائض انجام دے رہی ہے، پولیس فورس نے قیمتی جانوں سمیت بھاری قربانیاں دی ہیں۔سمری کے متن میں کہا گیا ہے کہ بم دھماکوں اور ٹارگٹ حملوں کے خطرات بدستور موجود ہیں، سخت حالات کے باوجود خیبرپختونخوا پولیس کو اضافی مالی مراعات حاصل نہیں، تجویز ہے کہ پولیس کو بنیادی تنخواہ کے برابر الائو نس دیا جائے۔سمری کے مطابق خصوصی الانس سے اہلکاروں کے حوصلے اور کارکردگی میں اضافہ ہوگا، مجوزہ الانس سے ماہانہ 4 ارب 23 کروڑ روپے سے زیادہ کا مالی بوجھ پڑے گا۔