لاہور ہائیکورٹ کا 27 بھٹہ مزدوروں کو بازیاب، رہا کرنے کا حکم

رہا ہونے والوں میں حاجی احمد، پروین، انیلہ، رخسانہ، المدار اور فوزیہ سمیت دیگر شامل 
بھٹہ مالک نے آٹھ ماہ سے مزدوروں کو قید کر رکھا تھا، اُجرت بھی نہیں دی تھی،درخواست گزار 
لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے 27 بھٹہ مزدوروں کو بازیاب کرا کے فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ رہا ہونے والوں میں خواتین، مرد اور بچے شامل ہیں۔ جسٹس طارق محمود نے سائلہ چنن مائی کی درخواست پر سماعت کی۔سماعت کے دوران پسرور پولیس نے بھٹہ مزدوروں کو بچوں سمیت عدالت میں پیش کیا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل رانا محمد عمران انجم پیش ہوئے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ بھٹہ مالک بھولا نے ان مزدوروں کو گزشتہ آٹھ ماہ سے غیر قانونی طور پر حبسِ بے جا میں رکھا ہوا تھا