باغبانپورہ شاہ گوہر پیر دربار کے قریب کھدائی کے دوران 27 سالہ شاہ ولی مارا گیا ، نواں کوٹ، شاہدرہ سے لاشیں ملیں
لاہور(کرائم رپورٹر) مختلف واقعات کے نتیجے میں 3 افراد جان سے گئے ترجمان ایدھی کے مطابق باغبانپورہ شاہ گوہر پیر دربار کے قریب کھدائی کے دوران مٹی کا تودا مزدور پر گر گیاحادثے کے نتیجے میں دیر کا رہائشی 27 سالہ شاہ ولی جاں بحق ہو گیانواں کوٹ میں فٹ پاتھ سے نشے کا عادی شخص مردہ حالت میں پایا گیامتوفی کی 35 سالہ رحمان کے نام سے شناخت ہوئی ہلاکت نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی، جبکہ شاہدرہ جی ٹی روڈ پر سڑک کنارے 40 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی متوفی نشے کا عادی تھا ہلاکت بظاہر نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی، پولیس کارروائی کے پیش نظر تینوں لاشوں کومردہ خانے منتقل کرکے مزہد کارروائی شروع کردی۔