داتا دربار ، بھاٹی گیٹ،2لاشیں برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکلومت کے مختلف علاقوں سے 2 نامعلوم افراد مردہ حالت میں پائے گئے ترجمان ایدھی کے مطابق داتا دربارپیر مکی مین بازار سے 40 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی متوفی بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہیموقع پر شناخت نہ ہو سکی بھاٹی گیٹ اندرون بھاٹی گیٹ سے 35 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایا گیانشے کا عادی شخص بظاہر نشے کی زیادتی کے باعث ہلاک ہواپولیس کارروائی کے پیش نظر دونوں لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی۔