ناران : تودا گرنے سے لاہور کے 3افراد جاں بحق

 42 سالہ طاہر محمود ، 13سالہ بیٹا ابوبکر،22سالہ طیب دم توڑ گئے 
لاہور(کرائم رپورٹر)ضلع مانسہرہ کے علاقہ ناران میں برفانی تودا گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا ذرائع کے مطابق ضلع مانسہرہ کے علاقہ ناران میں برفانی تودا گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیاجاں بحق ہونے والوں میں 42 سالہ طاہر محمود اس کا بیٹا 13 سالہ ابوبکر اورابوبکر کا ماموں زاد بھائی 22 سالہ طیب شفیق بھی حادثے میں زندگی کی بازی ہار گیامتوفین گنج بازار مغلپورہ لاہور کے رہائشی تھے جاں بحق ہونے والے تینوں افراد سیر و سیاحت کے سلسلے میں ناران گئے تھے طاہر ان کا بیٹا ابوبکر اور طیب گلیشیئر کے قریب تصویریں بنانے میں مصروف تھے اچانک وہ زمین بوس ہوگیاتینوں افراد کو گلیشیئر سے نکال لیا گیا والد طیب شفیق کے مطابق دس سے بارہ گھنٹوں میں لاشیں لیکر لاہور پہنچیں گے۔