مسلم ٹائون موڑ فلائی اوورکے نیچے سے خواجہ سراء، راوی سے نامعلوم شخص کی لاش ملی
لاہور(کرائم رپورٹر)شہرسے دولاشیں برآمد،اچھرہ کے علاقے میں 40سالہ نامعلوم خواجہ سراء کی لاش برآمد ہوئی۔ ذرائع کے مطابق اچھرہ مسلم ٹائون موڑ فلائی اوور کے نیچے 40سالہ نامعلوم خواجہ سراء کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی۔ واقعہ بظاہر طبعی موت معلوم ہوتا ہے ۔شناخت سمیت دیگر پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہے۔پرانا راوی پل کے قریب دریائے راوی سے نامعلوم 35سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق پرانا راوی پل کے قریب دریا راوی سے نامعلوم 35سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ واٹر ریسکیو ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے دریائے راوی سے لاش نکال لی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔