2لاشیں برآمد،کرنٹ لگنے سے شہری ہلاک

یس کورس ہربنس پورہ سے لاشیں مردہ خانے منتقل، سمن آباد میں شہری کو کرنٹ لگا 
لاہور (کرائم رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں سے تین افراد کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ریس کورس، سمن آباد اور ہربنس پورہ میں پیش آنے والے مختلف واقعات میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔ریس کورس کے علاقے میں فٹ پاتھ سے 75 سالہ بزرگ شہری مردہ حالت میں پایا گیا۔ اطلاع ملنے پر متعلقہ ادارے موقع پر پہنچ گئے اور ضروری کارروائی شروع کر دی۔دوسری جانب سمن آباد میں حسن مارکیٹ کے قریب 45 سالہ شخص کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ ایدھی ترجمان کے مطابق متوفی کی شناخت خطیب خالد کے نام سے ہوئی ہے۔ہربنس پورہ کے علاقے قلندر پورہ سے بھی 50 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ ایدھی ترجمان کے مطابق متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی، جبکہ ابتدائی معلومات کے مطابق وہ نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے۔پولیس اور متعلقہ اداروں نے تینوں واقعات میں ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد نعشیں مردہ خانے منتقل کر دیں۔