منکیرہ (خصوصی رپورٹ)منکیرہ تھل کینال میں تین بچے ڈوب گئے، دو کی لاشیں مل گئیں تیسرے بچے کی تلاش کیلئے ریسکیو 1122کا آپریشن جاری ہے۔ گزشتہ روز نواحی علاقہ سڑکی کے رہائشی منظور حسین جٹ کے دو بیٹے جن میں 13 سالہ طیب اور 10 سالہ ارسلان شامل ہیں جبکہ تیسرا 12 سالہ شاہد جو احسان اللہ کا بیٹا ہے تینوں بچے گھر کے قریب سے گزرنے والی نہر تھل کینال میں نہانے کیلئے گھر سے نکلے اس دوران تینوں بچے ڈوب گئے۔شام کو جب گھر واپس نہ آ ئے گھر والوں نے تلاش شروع کی تو تھل کینال نہر کے کنارے تینوں بچوں کیجوتے تومل گئے مگر بچے نہ مل سکے جنکی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔رات 9 بجے 12 سالہ طیب کی لاش تلاش کرلی گئی، باقی دو بچوں کی تلاش کیلئے رات گئے آپریشن بند کردیا گیا ، صبح سویرے ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے دوبارہ آپریشن شروع کیا تو دس کلو میٹر دور 11 سالہ شاہد کی لاش تلاش کرلی گئی ،غم سے نڈھال والدین اور رشتے داروں نے اپنے بچوں کی تلاش کیلئے پوری رات نہر کے کنارے گزاری ،علاقے کی فضا سوگوار ہے۔