شیر اکوٹ، وارداتیں کرنیوالے 2 خطرناک ملزم پکڑے گئے

لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی زیر نگرانی پولیس نے متحرک ڈکیت گینگ کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ شیراکوٹ کی حدود میں وارداتیں کرنے والے دو خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق گرفتار ملزمان محسن اور کاشف اسلحہ کے زور پر شہریوں سے موٹرسائیکلیں، موبائل فونز اور نقدی چھیننے میں ملوث تھے۔ ملزمان کو پدرو پنڈ کے علاقے سے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیاگرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک لاکھ روپے نقدی، چار قیمتی موبائل فونز، ایک پستول بمعہ گولیاں اور لاکھوں روپے مالیت کی پانچ مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کر لی گئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ دیگر ساتھیوں اور مزید وارداتوں سے متعلق بھی تحقیقات جاری ہیں۔ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او تھانہ شیراکوٹ اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سٹریٹ کرائم کا خاتمہ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔