شراب پی کر غل غپاڑہ کرنیوالے 3 ملزم پکڑے گئے

 لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے قلعہ گجر سنگھ شراب پی کر غل غپاڑہ کرنیوالے 3 ملزمان کوگرفتار کرلیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن نے شملہ پہاڑی کے علاقہ میں کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔ملزمان نشے کی حالت میں ڈرائیونگ اور غل غپاڑہ کررہے تھیملزمان کے قبضہ سے شراب کی 3 بوتلیں برآمد کر لی گئی ملزمان علی،مشال اورتیمور کو مزید قانونی کارروائی کیلئیتھانہ قلعہ گجر سنگھ کے حوالے کر دیا