گھروں میں کام کے بہانے وارداتیں کرنیوالے گروہ کے 2کارندے پکڑے گئے

لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی ہلوکی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھروں میں کام کرنے کے بہانے وارداتیں کرنے والا گروہ کے 2 ارکان کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق چوکی ہلوکی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھروں میں کام کرنے کے بہانے وارداتیں کرنے والا گروہ کے 2 ارکان کو گرفتار کرلیاملزمان کو خفیہ اطلاع پر خیابان امین سے گرفتار کیا گیاملزمان گھروں میں گھریلو اشیاء￿  کی مرمت کیلئے جاتے اور موقع پاکر وارداتیں کرتے تھے ملزمان مردوں کی غیر موجودگی میں خواتین کو یرغمال بناتے واردات کرکے فرار ہوجائے تھے ملزمان کے اڈے سے چوری شدہ 9 تولے سونے کے زیورات، موٹر سائیکل موبائل، نقدی، پستول اور دیگر گھریلو اشیاء بھی برآمد کر لی گئی پولیس نے ملزمان شکیل، عثمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزیدتفتیش شروع کردی ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔