لاہور(کرائم رپورٹر)شفیق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شاپ رابری کی وارداتیں کرنے والا متحرک گینگ کے ملزمان کو گرفتار کرلیاپولیس کے مطابق شفیق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شاپ رابری کی وارداتیں کرنے والا متحرک گینگ عرفان عرف یویو کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیامنہ چھپائے ملزمان ملکر معصوم دوکانداروں کی دکانوں میں گھس کر گن پوائنٹ پر واردات کرتے تھیملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں واردات کرتے دیکھا جا سکتا ہے ملزمان نے چند روز قبل شفیق آباد ،ساندہ اور اسلام پورہ کے ایریا میں شاپ رابری کی وارداتیں کی تھی گرفتار ملزمان میں عرفان عرف یویو اور راشد شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کردی ملزمان کے قبضہ سے دو پسٹل موٹر سائیکل اور نقد رقم برآمد کرلی گئی ایس پی سٹی نیمتحرک سٹریٹ کریمنلز کی گرفتاری پر ایس ایچ او شفیق آباد اور ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ متحرک گینگز کی گرفتاری کو یقینی بنایا جا رہا ہے