لاہور(کرائم رپورٹر)اچھرہ پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے آن لائن پتنگیں فروخت کرنیوالے 3 ملزمان کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزمان کو خفیہ اطلاع پر اچھرہ کے مختلف علاقوں سے حراست میں لیا گیاملزم گھروں میں پتنگیں تیار کرکے رات کے اوقات میں مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے ملزمان سے مجموعی طور پر 200 سے زائد پتنگیں، گڈے اور متعدد ڈور کی چرخیاں برآمد کر لی گئی ملزمان میں شان، حماد، حسن شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے انویسٹیگیشن کے حوالے کر دیاایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی کی آڑ میں انسانی زندگی سے کھیلنے کی اجازت کسی کو نہیں۔