لاہور(کرائم رپورٹر)شادباغ انوسٹیگیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نوجوان شہری کو قتل کرنے والے ملزمان گرفتار کر لیے ترجما ن پولیس کے مطابق شادباغ کے علاقے میں شہری عامر کے قتل کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے ایس پی سٹی انویسٹی گیشن منزہ کرامت کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری ٹیم تشکیل دی گزشتہ روز انچارج انویسٹی گیشن تھانہ شادباغ محمد صدیق نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر ملزمانملک عدیل اس کیساتھی حمیری اور فیصل عرف بلا کو گرفتار کر کر کے ملزمان سے آلہ قتل ڈنڈا، اینٹ اور چاقو برآمد کر لیا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے معمولی لڑائی جھگڑے کی بناء پر نوجوان شہری عامر کو ڈنڈے، اینٹوں اورچاقو کے وار کر کے قتل کر دیا تھاڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کا کہنا ہے کہ قانون شکن عناصر سے آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جائے گاایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نیپولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے