لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کی خصوصی ہدایت پر قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہیچوکی نادر آباد کے انچارج علی نقی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تاش پر جوا کھیلنے والے 10 جواریوں کو گرفتار کر لیا۔ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں ذوالفقار، کاشف، ندیم، باغ علی سمیت دیگر شامل ہیں، جنہیں موقع پر رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے قمار بازی کے آلات اور داؤ پر لگی نقد رقم بھی برآمد کر لی۔ انچارج علی نقی نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ نے کامیاب کارروائی پر چوکی انچارج نادر آباد علی نقی اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ قمار بازوں، گدا گروں اور قحبہ خانوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔