عدنان طلحہ، شمعون اور عبدالرحمان گروپ بنا کر ڈیفنس کے شاہراؤں پر ون ویلنگ کرتے تھے
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈیفنس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خطرناک ون ویلنگ کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ڈیفنس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خطرناک ون ویلنگ کرنے والے 4 ملزمان عدنان طلحہ شمعون اور عبدالرحمان کو گرفتار کرلیا ملزم گروپ بنا کر ڈیفنس کے شاہراؤں پر ون ویلنگ اور کرتب کر رہے تھے،ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی ناکام کوشش بھی کی،ملزمان کی موٹر سائیکلیں تحویل میں لیکر مقدمات درج کرلیں ایس پی کینٹ اویس شفیق کا کہنا ہے کہ اپنی اور دوسروں کی جان کو خطرے میں ڈالنے والے ون ویلر کسی رعایت کے مستحق نہیں،ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہے۔