خیلا ڈکیت گینگ کے 3ملزم پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

لاکھوں مالیت کے موبائل فونز، نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا گیا 
لاہور(کرائم رپورٹر)انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ساندہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ور متحرک خیلا ڈکیت گینگ کے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ساندہ حسن زاہد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ور متحرک خیلا ڈکیت گینگ کے 3ملزمان سرغنہ غلام شبیر عرف خیلا شہزاد اور صدام کو گرفتار کر لیاانچارج انویسٹی گیشن تھانہ ساندہ حسن زاہد کے مطابق ملزمان سے شہریوں سیچھینیگئے لاکھوں مالیت کیموبائل فونز، نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیاملزمان گلیلوں اور شاہراوں پر شہریوں کو گن پوائنٹ پر وارداتوں کا نشانہ بناتے تھے،ملزمان سابقہ ریکارڈیافتہ ہیں اور دوران تفتیش ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں 20سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے،ملزمان کوجدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیاپولیس پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کیخلاف انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائیاں جاری رہیں گی، ایس ایس پی انویسٹی محمدنوید نے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔