لاہور(کرائم رپورٹر)انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ٹبی سٹی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ور متحرک بنگالی ڈکیت گینگ کے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ٹبی سٹی محمد جاوید نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ور متحرک بنگالی ڈکیت گینگ کے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ عثمان عرف بنگالی اوراس کا ساتھی محمد احمد شامل ہیں انچارج انویسٹی گیشن محمد جاوید کے مطابق گرفتار ملزمان سیشہریوں سے چھینے گئے لاکھوں مالیت کیموبائل فونز، نقدی، موٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیاملزمان گلیلوں اور شاہراوں پر شہریوں کو گن پوائنٹ پر وارداتوں کا نشانہ بناتے تھے،ملزمان سابقہ ریکارڈیافتہ ہیں اور دوران تفتیش ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ملزمان کوجدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے،پولیس پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائیاں جاری رہیں گی،ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے