لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایچ او ملت پارک نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے متحرک ڈکیت گینگ کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔پولیس کے مطابق ایس ایچ او ملت پارک آصف فرید نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے متحرک ڈکیت گینگ کے 2 ملزمان ابراہیم اور کنعان مسیح کو گرفتار کرلیا،سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان ابراہیم اور کنعان مسیح اسلحہ کے زور پر وارداتیں کرتے تھے۔ ملزمان کو پی پی آئی سی 3کے کیمروں سے ٹریس کر کے شیراز پارک سے گرفتار کیا گیا۔ایس پی اقبال ٹائون بلال احمد کے مطابق ملزمان سے پستول، نقدی، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔