شیرا کوٹ اور نصیر آباد ،2 مشکوک موٹرسائیکل سوار گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)شیرا کوٹ اور نصیر آباد میں ڈولفن سکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم نے بابو صابو کے قریب دو مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی جو ناکام بنا دی گئی۔ڈولفن سکواڈ نے تعاقب کے بعد دونوں ملزمان کو فیروز پور روڈ سے گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل، دو پستول، گولیاں اور میگزینز برآمد ہوئے۔ گرفتار افراد کی شناخت امان اور مبارک علی کے نام سے ہوئی ہیملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شیرا کوٹ، نصیر آباد کے حوالے کر دیا گیا ہیاس موقع پر ایس پی ڈولفن اختر نواز نے کہا کہ ڈولفن سکواڈ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت متحرک ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔