شیرا کوٹ ناکے پر مظفرگڑھ سے اغوا لڑکی بازیاب، ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر)پولیس موبائلز سکواڈ نے شیرا کوٹ ناکے پر مظفر گڑھ سے اغوا کی گئی 18 سالہ لڑکی اسما کو بازیاب کرا لیا ، جبکہ اغوا کار ساجد کو گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان پولیس کے مطابق ملزم لڑکی کو پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے زبردستی لے جا رہا تھا کہ اسی دوران لڑکی نے شور مچادیا۔ لڑکی کی آواز سن کر ناکہ انچارج نے دونوں کو موقع پر ہی حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ لڑکی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ سٹی مظفر گڑھ میں پہلے ہی درج ہے۔