لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی زیرنگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے شیراکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق منشیات فروش محمد علی کو نیازی اڈا کی گلی اور فریاد کو ہائی سکول کے قریب سے گرفتار کیا گیاملزمان شیراکوٹ کو مختلف علاقوں میں منشیات فروخت کرتے تھے، منشیات فروشوں سے مجموعی طور پر1 کلو 740 گرام چرس برآمد کی گئی ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم نے ملزم کو منشیات سپلائی کرتے ہوئے گرفتار کیاملزم آن کال مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرتا ہے ملزم کے قبضہ سے 200 گرام سے زائد ہیرون کا پیکٹ برآمد کر لیاملزم شکیل ریکارڈ یافتہ ہے مزید کارروائی کیلئے تھانہ شفیق آباد کے حوالے کر دیا ۔