شیرا کوٹ : تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو ک کچل ڈالا

جاں بحق نوجوان کی شناخت ابوہریرہ کے نام سے ہوئی ،پاکپتن کا رہائشی ہے
لاہور(کرائم رپورٹر)شیرا کوٹ کے علاقے میں تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا بتایا گیا ہے کہ شیرا کوٹ میں یتیم خانے کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار ابوہریرہ کو کچل کر شدید زخمی کر دیا زخمی ابوہریرہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہوگیا ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کردیا پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت ابوہریرہ کے نام سے ہوئی متوفی ابوہریرہ پاکپتن کا رہائشی ہے متوفی کی شناخت بیگ میں موجود سی وی سے ہوئی، سی وی پر موجود والد کے نمبر کے ذریعے گھر والوں کو اطلاع کر دی گئی ہے،پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی۔