لاہور (کرائم رپورٹر) ڈولفن سکواڈ کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق کاہنہ اور شیرا کوٹ کے علاقوں سے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ ڈولفن ٹیم نے جھلکے گائوں اور بائو دی گھاٹی میں چھاپہ مار کارروائیاں کیں، جن کے دوران ملزم ازمان عرف چٹی اور عمر کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 250 گرام آئس اور 25 گرام چرس برآمد ہوئی۔ دونوں ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں، جنہیں قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شیرا کوٹ اور تھانہ کاہنہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔