نہر بھل صفائی کیلئے بند

لاہور (کرائم رپورٹر) سنٹرل باری دوآب کینال (لاہور نہر) بھل صفائی کے لیے بند کردی گئی۔محکمہ آبپاشی کے مطابق سنٹرل باری دوآب کینال 13جنوری تک بند رہے گی۔نہر کی بندش کا مقصد بھل صفائی اور گنجائش بحال کرنا ہے۔بھل صفائی مکمل ہونے کے بعد نہر میں پانی چھوڑا جائے گا۔سنٹرل باری دوآب کینال کی سالانہ صفائی کا عمل چند روز میں شروع ہوگا۔