مرمت اور بھل صفائی ،بالائینہروں کی بندش کا شیڈول

 وسطی اور جنوبی پنجاب کی21 نہریں 26 دسمبر سے بند رہیں گی 
لاہور (کرائم رپورٹر)محکمہ انہار نے سالانہ تعمیر ومرمت اور بھل صفائی کیلئے نہروں کی بندش کے شیڈول کا اعلان کردیا جس کے مطابق بالائی،وسطی اور جنوبی پنجاب کی21 نہریں 26 دسمبر سے مختلف ایام کیلئے بند رہیں گی۔ محکمہ انہار کے ترجمان نے بتایا شیڈول کے مطابق لوئر جہلم کینال اور رسول قادر آباد لنک کینال 26 دسمبر سے 12 جنوری ،قادر آباد بلوکی لنک27 دسمبر سے 13 جنوری،لوئر باری دو آب کینال 29 دسمبر تا 15 جنوری،بلوکی سلیمانکی لنک کینال 29 دسمبرسے 15 جنوری،اپر پاک پتن کینال 30 دسمبرسے 16 جنوری،ایسٹرن صدیقیہ کینال 30 دسمبر سے 16 جنوری،اپر جہلم کینال 12 دسمبر سے 29 جنوری ،لوئر چناب کینال 13 دسمبرسے 30 جنوری،جھنگ برانچ 27 دسمبرسے 13 جنوری ،اپر بہاول کینال 13 سے 30 جنوری ، اپر چناب کینال 26 دسمبرسے 12 جنوری ،سنٹرل باری دو آب کینال 27 دسمبر سے 13 جنوری،تھل کینال 13 سے30 جنوری ، تریموں سدھنائی کینال 10 سے 27 جنوری ،سدھنائی کینال اورایس ایم بی کینال11 سے 28 جنوری ،لوئر پاک پتن کینال 12 سے 29 جنوری تک،پنجند نہریں 5 سے 22 جنوری اورتونسہ کی نہریں 31 دسمبر سے 17 جنوری تک بند رہیں گی۔